ڈیٹرائٹ میں آرامکو ریسرچ سینٹر ایک کارنامہ:شہزادی ریما

   

نیویارک :امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ ریاست مشی گن ڈیٹرائٹ میں آرامکو ریسرچ سینٹر میں ہونے والا کام غیرمعمولی اقدام ہے۔شہزادی ریما نے ڈیٹرائٹ میں آرامکو ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا اور انہیں کاربن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور ماحولیات کے تحفظ اور اخراج کو کم کرنے کے لیے نئی ایجادات کے بارے میں بتایا گیا۔شہزادی ریما کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع کی گئی تصاویر میں ان کے مرکز کے دورے کا ایک حصہ دکھایا گیا ہے، جس میں انہیں ان منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن پر کام ہو رہا ہے۔