کابل: کابل میں پولیس حکام کا کہنا ہیکہ ایک خودکش بمبار نے شہر کے مضافات میں ایک مقام پر دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا دیا، جس میں چھ افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کے روز ایک دھماکہ ہوا، جس میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ کابل کے جنوبی مضافات کے علاقے قلعہ بختیار میں دھماکہ خیز مواد پہنے ہوئے ایک خودکش بمبار نے یہ دھماکہ کیا۔کابل پولیس نے بتایا کہ وہ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ زدران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ زخمیوں کو بروقت ہاسپٹلس میں منتقل کر دیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔