کوٹہ: راجستھان کے کوٹہ میں نیا پورا پلیا سے کار کے چمبل ندی میں گرجانے سے آج صبح دولہے سمیت نو باراتیوں کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ صبح پولیس کو ایک کار کے ندی میں گرنے کی اطلاع ملی اور انتظامیہ اور پولیس کے افسر موقع پر پہنچے ۔سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ کیسر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ پولیس اور کوٹہ میونسیپل کارپوریشن کے بچاؤ اور راحت کام کی ٹیم بچاؤ کام میں لگے اور کار سے سات لاش برآمد کی گئیں اور بعد میں دو لاشیں ندی سے اور برآمد کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کہ کار میں نو لوگ سوار تھے ۔ یہ بارات سوائی مادھوپور ضلع کے چوتھ کا برواڑا سے مدھیہ پردیش کے اجین جارہی تھی۔ ضلع کلیکٹر ہری موہن مینا کے مطابق حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو وزیراعلی مدد فنڈ سے مالی اعانت دی جائے گی۔