اس معاملے کے لئے پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ کار کے مالک کی شناخت گروگرام کے ایک ساکن کے طور پر ہوئی ہے اور ایک ٹیم وہاں پر روانہ کردی گئی ہے
نئی دہلی۔ سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں بیرونی دہلی کے منگول پوری سے دوسے تین کار سواروں کو ڈرامائی انداز میں ایک لڑکی کا اغوا کرتے ہوئے دیکھایاگیاہے۔ ویڈیومیں دو افراد ہیں جو ایک لڑکی کو گریبان پکڑ کرگھسیٹ رہے اوراس کوکار کے اندر دھکیل رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار کا نمبر ہریانہ ہے اور وہ ایک خانگی کار ہے۔ وہاں سے گذر نے والے ایک شخص نے ویڈیو نکالا جو بعد میں سوشیل میڈیاپر وائیرل ہوا ہے۔
بیرونی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ہریندر کمار سنگھ نے کہاکہ ہفتہ کی رات میں ویڈیو ان کی جانکاری میں آیا ہے اور اس کو انہوں نے نہایت سنجیدگی سے لیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ”گاڑیاو رڈرائیور کا پتہ لگالیاگیاہے۔
گاڑی کوروہنی سے وکاس پوری تک کے لئے اوبر سے بک کیاگیاتھا جس کو دو لڑکوں اور ایک لڑکی نے بک کیاتھا۔ راستے میں ایک بحث اورہاتھا پائی ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا زبردستی لڑکی کو کار میں دھکیل رہا ہے۔
لڑکی کے بحث کے بعد کار سے نیچے اتر جانے کے بعد یہ واقعہ پیش آیاتھا۔ مزید تحقیقات جاری ہے“۔
اس معاملے کے لئے پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
کار کے مالک کی شناخت گروگرام کے ایک ساکن کے طور پر ہوئی ہے اور ایک ٹیم وہاں پر روانہ کردی گئی ہے۔ مذکورہ اہلکار نے کہاکہ ”تمام ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی“۔