کاغذنگر : گنیش نمرجن مقام اور انتظامات کا ڈی آئی جی نے جائزہ لیا

   

کاغذ نگر ۔ 22ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر میں گنیش نمرجن کے مقام کا کالیشورم زون 1 کے ڈی آئی جی امبر کشور جاہ آئی پی ایس نے ضلع ایس پی نتیکا پنت، آئی پی ایس، ڈی ایس پی محمد وحید الدین کے علاوہ پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر دورہ کرتے ہوئے گنیش نمرجن مقام کا معائنہ کیا۔ گنیش نمرجن پروگرام کو پُرامن اور محفوظ انداز میں منعقد کرنے کیلئے محکمہ پولیس اور میونسپل کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیااور گنیش نمرجن کے انتظامات میں درپیش ضروریات اور ممکنہ مسائل کے علاوہ اْتسو کمیٹی کے منتظمین کی تجاویز بھی معلوم کی گئیں۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ گنیش نمرجن کے موقع پر ٹریفک میں خلل نہ پڑے، اس کے لیے متبادل راستے پہلے سے تیار رکھے جائیں۔انھوں نے کہا کہ نمرجن کے مقامات پر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران اور اہلکار مسلسل چوکس رہیں اور عوام و اْتسو کمیٹی کے منتظمین کے ساتھ تال میل کے ساتھ کام کریں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر کاغذ نگر ڈی ایس پی محمدوحیدالدین، سی آئیز، ایس آئیز اور پولیس ملازمین موجود تھے۔