کال گرل سے موج مستی کی خواہش میںدو لاکھ روپئے سے محروم

   

سافٹ وئیر انجینئر دھوکہ دہی کا شکار۔ محض چند خوبصورت تصاویر بھیج کر ٹھگ لیا گیا
حیدرآباد۔/5 جنوری، ( سیاست نیوز) جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے لڑکی کو تلاش کرنا ایک نوجوان کیلئے مہنگا ثابت ہوا۔ خواہش کی تکمیل تو نہیںہوپائی بلکہ تلاش میں تلخ تجربہ ہاتھ آیا اور محنت کی کمائی سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔ ایک شاطر سائبر دھوکہ باز نے چند لڑکیوں کی تصاویر بتاکر نوجوان کو چونا لگادیا ۔ ہوس میں اندھے ہوجانے والا ایک نوجوان ایک لاکھ 97 ہزار روپئے سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ سائبرآباد کے علاقہ چندا نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک سافٹ ویر ملازم کو لڑکیوں کی تصاویر دکھاکر رقم لوٹ لی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پیشہ سے سافٹ ویر ملازم نوجوان آئی ٹی کمپنی سے وابستہ ہے جس نے ڈسمبر کے آخر ی ہفتہ میں موج مستی کا ارادہ کیا اور کسی کو بتائے بغیر خود ویب سائیٹس پر کال گرل کو تلاش کرنے لگا۔ آن لائن تلاش کیلئے اس نے ایک اسکارٹ سرویس کی جانچ کی ۔ اس دوران ایک لنک پر اس نے کلک کیا جس کے بعد ایک واٹس ایپ نمبر حاصل ہوا۔ پٹیل نامی شخص اس کے رابطہ میں آیا اور اس نے فوری چند خوبصورت لڑکیوں کی تصاویر متاثرہ سافٹ ویر ملازم نوجوان کو روانہ کی ۔ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد نوجوان ایک طرح سے اپنے ہوش کھو بیٹھا اور دھوکہ باز کے جال میں پھنس گیا۔ پٹیل چاری نے بکنگ کے لئے 510 روپئے ادا کرنے کیلئے کہا جس کے بعد لڑکی کی فیس 5,500 روپئے ادا کرنے کیلئے کہا پھر سیکوریٹی ڈپازٹ کے تحت 7 ہزار 8 سو روپئے ٹرانسفر کروائے جس کے بعد مختلف وجوہات بتاکر مختلف مراحل پر ایک لاکھ 97 ہزار روپئے ٹرانسفر کروالئے اور پھر فون پر رابطہ بند کردیا ۔ نوجوان کو جب اس بات کا یقین ہوا کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا ہے تو اس نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع