کالے ہرن کی اسمگلنگ کے الزام میں دو افرادگرفتار

   

پٹنہ : محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے بہارکے روہتاس ضلع میں کالے ہرن کی باقیات کو مارنے اور لے جانے کے الزام میں دو اسمگلروں کوگرفتارکیا ہے، ایک عہدیدار نے منگل کو بتایا۔ روہتاس رینج کے ڈویڑنل فارسٹ آفیسر منیش کمار ورما نے کہا کہ یہ واقعہ 17 ستمبر کو پیش آیا اور چناری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شمبھوکمار کے کردارکی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایک کالے ہرن کا شکارکیا گیا تھا جس کی باقیات اسکارپیو ایس یو وی میں رکھی گئی تھیں۔ ایس یو وی چناری پولیس اسٹیشن کے احاطے میں کھڑی تھی۔ ہم نے اس جگہ پر چھاپہ مارکرگاڑی کو قبضے میں لے لیا۔