کانگریس ایم پی رقیب الحسین پر حملہ

   

گوہاٹی : آسام کے ناگاوں ضلع میں جمعرات کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رقیب الحسین اور ان کے شخصی سیکوریٹی افسران پر ہجوم نے حملہ کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد چیف منسٹر ہمنتا بسوا سرما نے اعلان کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی سیکوریٹی میں اضافہ کیا جائے گا جب وہ ضلع میں ہوں گے۔ رقیب حسین، جو آسام کی دھوبری پارلیمانی نشست کی نمائندگی کرتے ہیں، حملہ میں محفوظ رہے، لیکن ان کے دو سیکوریٹی اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں، پولیس افسر نے یہ بات بتائی۔ ریاستی کانگریس نے حملہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔