کانگریس ایم پی ششی تھرو ر کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے گئے

,

   

Ferty9 Clinic

کانگریس لیڈر ششی تھرور نے چہارشنبہ کے روز کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے گئے اور انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعہ یہ جانکاری شیئر کی ہے


رکن پارلیمنٹ او رکانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ششی تھرور چہارشنبہ کے روز کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی اور یہ بھی بتایا کہ ان کی والد ہ او ربہن کو بھی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔

انہوں نے لکھا کہ”جانچ کے لئے دو دونوں تک کا انتظار اور پھر ادھا دن نتیجے کے انتظار کے بعد آخرکار اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ میں کویڈ مثبت ہوں۔

امید کررہاہوں کہ ”مثبت‘’فکر کے ساتھ اس کو حل کرلوں گا۔میری بہن اور 85سالہ ماں بھی اسی کشتی میں ہیں“

کانگریس قائد راہول گاندھی‘ رندیپ سنگھ سرجیوالا او رڈگ وجئے سنگھ کے جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد یہ خبر سامنے ائی ہے۔

سابق وزیراعظم من موہن سنگھ فی الحال کویڈ کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد اے ائی ائی ایم ایس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔