حیدرآباد۔/6اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے ریاست میں دھان کے تین کسانوں کی خودکشی کیلئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو ریاست میں تین کسانوں نے حکومت سے قرض معافی اور ریتو بھروسہ اسکیم کی امداد سے محرومی پر خودکشی کرلی ہے۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کے ٹی راما راؤ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ حکومت نے کسانوں کو غیر مشروط قرض معافی کا وعدہ کیا تھا لیکن اسکیم پر عمل کے وقت شرائط عائد کی جارہی ہیں۔ تلنگانہ میں بیشتر کسان قرض معافی سے محروم ہیں۔