ٹی آر ایس اور بی جے پی سے عوام بدظن،کانگریس کامیاب ہوگی، ریونت ریڈی کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز)صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے کنٹراکٹ کی خاطر اپنے آپ کو گجرات کو فروحت کردیا۔ ٹی آر ایس کے قائدین چیف منسٹر کے سی آر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ملکا پورم میں پارٹی امیدوار پی شراونتی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں کانگر یس کی ایک خاتون سے مقابلہ کرنے کیلئے دہلی سے وزیراعظم نریندر مودی اور حیدرآباد سے چیف منسٹر کے سی آر سازشیں کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے قومی قائدین منوگوڑ پہنچ کر عوام کو ہتھیلی میں جنت دکھا رہے ہیں ۔ تلنگانہ کے وزراء شراب پلا رہے ہیں۔ دونوں جماعتیں پیسہ پانی کی طرح بہا رہی ہیں مگر عوام کانگریس کے ساتھ ہے اور اپنی تائید کا بھرپور یقین دلا رہے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ کانگریس کو ہی کامیابی حاصل ہوگی۔ٹی آر ایس کے قائدین مجھے تلنگانہ کے غدار قرار دے رہے ہیں، میں انہیں مشورہ دیتا ہوں وہ سابق گورنر نرسمہن سے دریافت کرلیں ، تلنگانہ کی تحریک میں میرا کیا رول تھا ۔ مجاہدین نے جو قربانیاں دی ہیں، انہیں چیف منسٹر تلنگانہ نے فراموش کردیا ہے ۔ ن
عوام ٹی آر ایس اور بی جے پی دونوں کو سبق سکھائیں گے اور کانگریس کو کامیاب بنائیں گے۔ن