یکم اپریل سے حادثاتی انشورنس پر عمل آوری : کے سی آر خاندان کی بدعنوانیوں کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں ڈیجیٹل ممبر شپ مہم کامیاب ہوئی ہے ۔ پارٹی کے تمام قائدین کے مشترکہ تعاون اور اتحاد سے یہ ممکن ہوپایا ہے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس عاملہ کی آج جام میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اے آئی سی سی تلنگانہ انچارج سکریٹریز بوس راجو ، سرینواس کرشنن تشہیری کمیٹی کے صدر نشین مدھو گوڑ یشکی ٹی پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹس مہیش کمار گوڑ ، انجن کمار یادو ، محمد اظہر الدین کے علاوہ سینئیر نائب صدور کے علاوہ دوسرے قائدین نے شرکت کی ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی میں انچارجس ، ایچ وینو گوپال اور دیپک جان کی ٹیموں نے اہم رول ادا کیا ہے جس کے لیے وہ انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ یکم اپریل سے حادثاتی انشورنس پر عمل آوری ہوگی ۔ رکنیت سازی فیس اور انشورنس فیس کی ادائیگی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ اسمبلی کے بجٹ سیشن سے قبل قائد کانگریس لیجسلیچر پارٹی ملو بٹی وکرامارک سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزراء سابق ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل کے ساتھ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کے سی آر کے ارکان خاندان کی بدعنوانیوں ، بے قاعدگیوں کے خلاف عوام کے درمیان پہونچکر شعور بیداری مہم چلانے اور پارٹی کو نچلے سطح سے استحکام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے کے سی آر خاندان کی بدعنوانیوں کو آشکار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ قومی سیاست کے نام پر کے سی آر کانگریس کو نقصان پہونچانے کے لیے بی جے پی سے خفیہ سازباز کرتے ہوئے یو پی اے کے حلیفوں سے اجلاس منعقد کرنے کا الزام عائد کیا ۔ کے سی آر کی اس سازش کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کی پارٹی قائدین کو ہدایت دی ۔۔ ن