پٹن چیرو سے امیدوار تبدیل ۔ چارمینار سے مجیب اللہ شریف کو ٹکٹ
حیدرآباد ۔9۔نومبر (سیاست نیوز)تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی نے اپنے مابقی چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جبکہ پٹن چیرو حلقہ سے امیدوار کو تبدیل کرتے ہوئے نئے امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے ۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ پٹن چیرو سے نیلم مدھو کو تبدیل کرکے کے سرینواس گوڑ کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ مابقی چار حلقوں میں محمد مجیب اللہ شریف ( چارمینار ) بی لکشما ریڈی ( مریال گوڑہ ) آر دامودھر ریڈی ( سوریہ پیٹ ) اور ایم سیمویل کو تنگا ترتی سے ٹکٹ دیا گیا ۔