کانگو: حکومت کا اقوام متحدہ امن مشن کے ترجمان کو ملک بدر کرنے کا حکم

   

زوپاٹا : کانگو نے اقوام متحدہ امن مشن کے ترجمان کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے پچھلے ہفتے تباہ کن احتجاج ہوئے۔کانگو حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ احتجاج کے پیش نظر امن مشن کے ملک سے انخلا کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پچھلے ہفتے سیکڑوں احتجاجی مظاہرین نے کانگو کے متعدد شہروں میں قائم اقوام متحدہ کی عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگائی۔ان حملوں میں اقوام متحدہ امن مشن کے 4 اہلکاروں سمیت 36 افراد مارے گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یو این امن مشن ملک میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے موجود ہے لیکن وہ ہمیں مسلح گروہوں سے بچانے میں ناکام رہا ہے۔