کتھولک گرجا گھر نے وزیراعظم مودی کو ان کے عہد کی یاد دلائی

,

   

سال2017میں مودی نے نیا ہندوستان کاعہد لیاتھا تاکہ”ہندوستان کو غربت‘ افلاس‘ بدعنوانی‘ دہشت گردی‘ ذات پات کے جھگڑوں اور فرقہ پرستی سے“2022تک پاک کردیں گے

نئی دہلی۔ ہفتہ کے روز ہندوستان کے کتھولک گرجا گھر نے وزیراعظم نریندر مودی کو دوبارہ منتخب ہونے اور بی جے پی صدر امیت شاہ کو لوک سبھا الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

کتھولک بشپ کانگریس برائے ہند کے صدر بشپ اوسوالڈ گرسیاس نے مودی کو لکھے ایک خط میں کہاکہ ”میں آپ کو یقین دلانا چاہتاہوں کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ آپ ہمارے ملک کی قیادت سنبھال رہے ہیں تاکہ مضبوط اور تمام کا ہندوستان تیار کیاجاسکے۔

ایک روز قبل ایک عوامی اجلاس میں ہم نے اوپر والے سے آپ کی بہتری صحت او رحوصلہ کے لئے دعائیں کی ہیں تاکہ اس اپنی اس عظیم ذمہ داری کو باخوبی نبھا سکیں“۔

انہوں نے مزید کہا کہ”ہم بے چین ہیں تاکہ نیا ہندوستان جس کے متعلق آپ عزت ماب نے کہاکہ اس سونچ کو پورا کرنے کے لئے ایک ساتھ کام کریں۔

ایک نیا ہندوستان جو نوجوانوں کو توانانی اور خواتین کو مختار بنائے گا۔ ہمارے کسانوں کو قابل اثر موقع فراہم کرے گا او رہمارے ملک کی معیشت کومستحکم بنائے گا‘ جس میں کوئی بھی پیچھے نہیں رہے گا“۔

سال2017میں ہندوستان چھوڑ و تحریک کے 75سال کی تکمیل پر مودی نے نیا ہندوستان کے عہد لیا تھا تاکہ”ہندوستان کو غربت‘ افلاس‘ بدعنوانی‘ دہشت گردی‘ ذات پات کے جھگڑوں اور فرقہ پرستی سے“2022تک پاک کردیں گے