کجریوال کی درخواست ضمانت پر سماعت 14 جون تک ملتوی

   

نئی دہلی: دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ملزم وزیر اعلی اروند کجریوال کی ضمانت کی درخواست پر جمعہ کو خصوصی عدالت میں سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی گئی۔کاویری باویجہ کی خصوصی عدالت نے جو راؤس ایونیو میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کے معاملات سے نمٹ رہی ہے ، نے کجریوال کی طرف سے پیش ہونیوالے سینئر وکیل این ہری ہرن کی درخواست پر غور کرنے کے بعد سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا۔ہری ہرن نے عدالت کے سامنے دعویٰ کیا کہ انہیں آج ای ڈی کی طرف سے داخل کردہ 182 صفحات کا جواب موصول ہوا ہے ، اسے پڑھنے کیلئے مزید وقت درکار ہے ۔