کرسمس فیسٹول میں 2 لاکھ سے زائد گفٹ پیاکٹس کی تقسیم،وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور کا جائزہ اجلاس

   

حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے کرسمس فیسٹول کے سرکاری طور پر انعقاد کیلئے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس فیسٹول سرکاری طور پر منایا جائے گا اور عیسائی طبقہ سے تعلق رکھنے والے غریب خاندانوں میں2.25 لاکھ ساڑیاں اور دیگر ملبوسات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ وزیر اقلیتی بہبود نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈسمبر کے پہلے ہفتہ میں ضلع واری سطح پر جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ملبوسات کی تقسیم کے پروگرام کو قطعیت دیں۔ اجلاس میں فوڈ کارپوریشن کے صدرنشین راجیو ساگر، پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم، ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدار و حکومت کے مشیر اے کے خاں ، کرسچن میناریٹی کارپوریشن کی منیجنگ ڈائرکٹر کانتی ویسلی، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم اور تلنگانہ اسٹیٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے جوائنٹ ڈائرکٹر یادگیری نے شرکت کی۔ کے ایشور نے کہا کہ ہر سال کرسمس کی مرکزی تقریب میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ شرکت کرتے ہیں۔ اضلاع میں ریاستی وزراء اور عوامی نمائندے تقاریب میں شریک ہوں گے۔ ر