کرناٹک :11 ویں اور 12 ویں جماعت کو چہارشنبہ تک تعطیل

   

بنگلورو : کرناٹک میں 11 ویں اور 12 ویں جماعت والے اسکولس اور کالجس ہفتہ سے چہارشنبہ تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ ریاستی حکومت نے حجاب تنازعہ کے درمیان کیا جس کے سبب کئی تعلیمی اداروں کو چھٹی دینا پڑا ہے۔ حکومت نے آج کہاکہ حجاب پر امتناع کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت پیر کو جاری رہے گی، اس لئے چہارشنبہ تک تعطیل دی جارہی ہے۔