کرناٹک :حلال اشیاء کیخلاف مہم

   

بنگلورو : کرناٹک میں ہندو تنظیموں نے حلال اشیاء کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ اس مہم میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دیوالی تہوار کے سیزن میں منگل سے حلال سرٹیفائیڈ پراڈکٹس کا بائیکاٹ کریں۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی کے ریاستی ترجمان موہن گوڑا نے اعلان کیا تھا کہ دیوالی کے موقع پر حلال کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ پٹاخہ، تہوار کی مصنوعات اور حلال سرٹیفکیشن والے گوشت کو خریدنے سے گریز کریں اور اس طرح کی خریداری کے وقت اس بات کا خیال رکھیںکہ حلال مصنوعات نہ لیں۔