کرناٹک میں بی جے پی کےسینئر لیڈر لکشمن کا استعفیٰ

   

حیدرآباد۔/12 اپریل، ( سیاست نیوز) کرناٹک میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر لکشمن سوادی نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی کا اعلان کیا۔ پارٹی کی جانب سے اتھانی اسمبلی نشست پر کے مہیش کو ٹکٹ کے اعلان کے بعد لکشمن نے پارٹی سے استعفی کا اعلان کردیا۔ کانگریس میں شمولیت یا آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں وہ کل 13 اپریل کو اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ کرناٹک بی جے پی کی پہلی فہرست کی اجرائی کے بعد پارٹی میں ناراض سرگرمیوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔ کئی اضلاع میں قائدین نے ٹکٹ سے محرومی پر استعفی کا اعلان کیا۔ر