کرناٹک میں فجر کی اذان لاؤڈاسپیکر پر نہ دینے کی اپیل

   

بنگلورو : کرناٹک میں اذان تنازعہ کو کسی حد تک ٹھنڈا کرنے کیلئے مسلم قائدین اور مسلم گروپس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاؤڈ اسپیکرس کے ذریعہ اذان دینے کا سلسلہ فی الحال ترک کردیں، خصوصی طورپر نماز فجر کیلئے یعنی صبح 5 تا 6 بجے کے درمیان لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ بعض مساجد میں منگل کے روز سے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے ۔ ڈسکور اسلام ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر عمر شریف نے یہ بات بتائی ۔