منگلورو: منگلورو میں پولیس نے 28 جولائی کو کرناٹک کے سورتھکل میں مسلم نوجوان فاضل کے قتل کے سلسلے میں چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔کرناٹک پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ کرناٹک میں گذشتہ ہفتہ پیش آئے محمد فاضل کی قتل کی واردات میں پیش رفت ہوئی ہے تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دکشینا کنڑ ضلع میں 23 سالہ محمد فاضل کا قتل بی جے پی یووا مورچہ کے کارکن پروین کمار نیتارے کے قتل کا بدلہ لینے کے طور پر کیا گیا تھا۔پولیس نے 28 جولائی کو ہونے والے فاضل کے قتل کے سلسلے میں تین بدمعاشوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان نے 26 جولائی کو پراوین کے قتل کے بدلے کے طور پر جرم کا اعتراف کیا ہے۔پولیس نے سوہاس شیٹی (29)، موہن (26)، گریدھر (23)، ابھیشیک (21)، سری نواس (23) اور ڈکشتھ (21) کو گرفتار کیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ سوہاس شیٹی بجرنگ دل کی گورکشا یونٹ کا رکن تھا۔ ان کے خلاف قتل کے الزامات سامنے آنے کے بعد انہیں 2020 میں ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ دیگر پانچ افراد کے ہندوتوا تنظیموں سے روابط ہیں اور پولیس اس محاذ پر معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔