کرناٹک میں مٹھ کے مہنت سمیت5افراد کے خلاف پاکسو کے تحت مقدمہ

   

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے چتردرگ ضلع کے موروگا مٹھ کے چیف و لنگایت سنت شیوا مورتی مورگا شرانارو سمیت پانچ افراد کے خلاف پاکسو قانون کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی شکایت کی بنیاد پر نظرآباد پولیس نے کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سی ڈبلیو سی سے میسورو کے ایک غیرسرکاری تنظیم ’اوداندی‘ نے لڑکیوں کی حفاظت اور سنت کیخلاف قانونی کارروائی کی مانگ کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہائی اسکول کی لڑکیوں کے ساتھ یہاں جنسی زیادتی کی جاتی ہے اور ساڑھے تین سال سے یہ سلسلہ جاری تھا۔ مٹھ کی جانب سے چلائے جارہے گرلز ہاسٹل کی خاتون وارڈن کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔