کرناٹک میں وزراء کا ہر کام میں 40فیصد کمیشن :پرینکا

,

   

بنگلور :مشن کرناٹک کے تحت بنگلورو پہنچنے والی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے موجودہ بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ ریاست میں پہلے پروگرام کے دوران پرینکا گاندھی نے لوگوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا بی جے پی حکومت کے دور میں آپ کی زندگی میں بہتری آئی ہے؟ کیا آپ کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئی ہے؟ گزشتہ چند سالوں پر نظر ڈالیں اور ووٹ ڈالنے سے پہلے کی زندگی کا جائزہ لیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ کرناٹک میں حالات بہت خراب ہیں۔ بدعنوانی کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پی ایس آئی گھوٹالہ واقعی شرمناک واقعہ ہے۔ آپ اپنے بچوں کو تعلیم دیتے ہیں،لیکن آپ کو اقتدار میں موجود لیڈروں سے یہ صلہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ وزرا ہر کام میں 40 فیصد کمیشن لیتے ہیں۔پرینکا نے الزام لگایا کہ لگتا ہے کہ بنگلورو میں 8,000 کروڑ روپے کی لاگت سے کوئی بھی ترقیاتی کام ہوا ، اس میں 3,200 کروڑ روپے دلالوں کے پاس جاتے ہیں۔