حیدرآباد 6-فروری ( یو این آئی ) حکومت کرناٹک نارائن پورڈیم سے تلنگانہ جورالہ پراجکٹ کیلئے دریائے کرشنا کے پانی کو چھوڑنے پر رضامند ہوگئی۔یہ فیصلہ، تلنگانہ وزرا سریدھربابو اورجوپلی کرشنا راؤ کی سرکاری درخواست کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا اور ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیواکمارسے کل بنگلورو میں ملاقات کی تھی ۔محبوب نگرضلع پانی کے بحران پرقابو پانے یہ درخواست کی گئی۔