کرناٹک۔ مسجد کے اندر جئے شری رام کانعرے لگانیوالے دو کی گرفتاری

,

   

Ferty9 Clinic

اپنی شکایت میں مسجد کے امام نے یہ بھی وضاحت کی کہ مذکورہ نوجوانوں نے انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ مسلمانوں کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔
دکشانا کنڈا۔عہدیداروں کی اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے دکشانا کنڈا ضلع میں مسجد میں داخل ہوکر ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگانے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

گرفتارکئے گئے نوجوانوں کی بیلینلی سوڈولو کے ساکن کیرتھن اور کائکامبا نیڈٹوٹا کے ساکن سچن کی حیثیت سے ہے جس کی عمر 20سال کی ہے۔

واقعہ اتوار کی رات کو کاڈابا پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیاہے۔مذکورہ ملزمین جو موٹر بائیک پر ائے تھے مسجد کے صحن میں داخل ہوئے اور ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگائے۔

جب مسجد کے امام باہر ائے تو وہ نوجوان موقع سے فرار ہوگئے۔

https://x.com/Hatewatchkarnat/status/1706258552082293103?s=20

مسجد کے سی سی ٹی وی کیمرہ میں ملزم افراد کے فوٹیج قید ہوگئے ہیں۔

اس ضمن میں شکایت کے بعد پولیسنے ملزمین کی تلاشی شروع کردی اور انہیں گرفتار کرلیاہے۔

اپنی شکایت میں مسجد کے امام نے یہ بھی وضاحت کی کہ مذکورہ نوجوانوں نے انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ مسلمانوں کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔

واقعہ سے کشیدگی پھیل گئی تھی او ر پولیس نے اس خصوص میں ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔