کرنول میں خوفناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک

   

کرنول (آندھرا پردیش)، 16 اپریل (یو این آئی): آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے منترالیہ منڈل میں چلاکالادونا کے مقام پر جمعرات کی علی الصبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بولیرو گاڑی اور ریڈی مکس گاڑی کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق، 16 افراد پر مشتمل ایک گروپ کرناٹک کے چکمنگلور سے منترالیہ جا رہا تھا تاکہ شری راگھویندرا سوامی کے درشن اور پوجا کر سکے ۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ ایک شخص نے ایمی گنور کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ مہلوکین کی شناخت کمار (50)، دیپیکا وینا (42)، سنیل (40)، یشودا (60)، پٹما (55)، لکشمی (60)، میناکشی (46) اور بیلی (5) کے طور پر ہوئی ہے ۔ زخمیوں کو سرکاری جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں کرنول کے بڑے اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ’وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ‘ سے ہر متوفی کے لواحقین کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔a/y