حیدرآباد۔/2 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے کرنول میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اقلیتی امور این محمد فاروق نے بتایا کہ ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے عمارت کی تعمیر کیلئے 6 فروری کو ہائی کورٹ ججس کی ایک ٹیم کرنول کا دورہ کرے گی۔ کرنول میں آندھرا پردیش الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کے دفتر کا یہ ٹیم معائنہ کرے گی۔ حکومت نے ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے اس عمارت کا انتخاب کیا ہے۔ ججس کی ٹیم عمارت کا معائنہ کرتے ہوئے درکار سہولتوں کا جائزہ لے گی اور عہدیداروں کو ہدایات دی جائیں گی۔ این فاروق نے بتایا کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کرنول میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے معاملہ میں سنجیدہ ہیں۔1