کسان احتجاج پر مذموم تبصرے کا شاخسانہ بی جے پی ایم پی کنگنا کا سر قلم کرنے کی دھمکی

   

ممبئی: ہماچل پردیش کے منڈی سے بی جے پی ایم پی اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو آنے والی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ میں سنت جرنائل سنگھ بھنڈراوالے کو دکھانے پر سر قلم کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر کنگنا کے ایک فین نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔جس میں کچھ نہنگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ بیٹھے وکی تھامس سنگھ کنگنا رناوت کو دھمکی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر کنگنا رناوت نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مہاراشٹرا کے ڈی جی پی، ہماچل پردیش اور پنجاب پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے کارروائی کی درخواست کی ہے۔وکی تھامس ویڈیو میں دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ اگر کنگنا رناوت نے سنت جی کے بارے میں کچھ غلط دکھایا تو ہم ان کے لئے سر کٹوا بھی سکتے ہیں۔ جو سر کٹوا سکتے ہیں وہ سر کاٹ بھی سکتے ہیں۔وکی تھامس کے ساتھ بیٹھے مہاراشٹرا کے رہائشی سکھ نوجوان نے کہاکہ اگر یہ فلم ریلیز کرتے ہو تو سکھوں سے چپلیں کھاؤ گے ہی، تھپڑ تو تم کھا ہی چکے ہو۔