ہریانہ کے کرنال میں پیر کو کسانوں کی ایک مہا پنچایت کا اہتمام کیا گیا مہا پنچایت میں تین بڑے فیصلے لئے گئے ہیں ان میں کسانوں پر لاٹھی چارج کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے اس کے علاوہ کسان مہا پنچایت میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ لاٹھی چارج کے دوران مرنے والے کسان کے خاندان کو 25 لاکھ روپے معاوضہ اور ایک شخص کو سرکاری نوکری دی جائے کسانوں نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کے لیے 6 ستمبر تک کا وقت دیا ہے اس پر کوئی کارروائی نہ ہونے کی صورت میں کسانوں نے احتجاج کی وارننگ دی ہے کسانوں پر لاٹھی چارج کا حکم دینے والے افسران پر کسانوں کا غصہ رکنے والا نہیں ہے مہا پنچایت میں کسانوں نے حکومت سے لاٹھی چارج کا حکم دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کسانوں نے کہا کہ حکم دینے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔