کسینو اسکام ‘ چیکوٹی پروین اور ایجنٹس سے 11 گھنٹے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

   

کئی انکشافات کا دعوی ۔ رقمی لین دین ‘بینک اکاؤنٹس وغیرہ پر سوالات ۔ فلمی اداروں کو ادائیگی پر بھی استفسار

حیدرآباد ۔ یکم اگست ( سیاست نیوز) ای ڈی عہدیداروں نے جوئے کا ریاکٹ اور حوالہ معاملت میں چیکوٹی پروین اور اس کے 5 ایجنٹس سے ای ڈی کے دفتر بشیر باغ پر 11گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ۔ اس ریاکٹ میں سیاستدانوں ، صنعتکاروں ، فلمی ستاروں اور اعلیٰ عہدیداروں کے رول پر بھی سوالات کئے گئے ۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں ای ڈی عہدیداروں کی جانب سے جو تحقیقات کی جارہی ہیں اس کے سارے ملک میں اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ ای ڈی کے جوائنٹ ڈائرکٹر ابھیشک گوئل کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تحقیقات میں مصروف ہیں ۔ ای ڈی حکام نے چیکوٹی پروین کے علاوہ اس کے ایجنٹس سمیت مادھو ریڈی ، ببلو ، راکیش ، وینکٹ کو ای ڈی آفس طلب کیا ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ ان سے پہلے علحدہ پوچھ تاچھ کی گئی ۔ بینک اسسمنٹس ، مختلف شخصیتوں کے بینک اکاؤنٹس سے ان کے اکاؤنٹس اور ان کے اکاؤنٹس سے دیگر شخصیتوں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی رقم پر سوالات کئے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چیکوٹی پروین نے بتایا ان کا ( کسینو) جوئے کا کاروبار قانونی ہے ۔ ای ڈی حکام نے بیرونی ممالک میں جوا کھیلنے کے دوران جیتی ہوئی رقم کیسے منتقل کی گئی ، حوالہ ریاکٹ کا اس میں کتنا رول ہے ۔ فلمی ستاروں کو ادا کی گئی رقم بینک کھاتو ں سے منتقل کی گئی یا حوالہ کے ذریعہ پہنچائی گئی ، اس پر سوالات کی بوچھار کردی ۔ سیاسی قائدین اور دوسرے جوا کھیلنے والوں کو خصوصی فلائٹس سے گوا ، سری لنکا ، نیپال کے علاوہ دوسرے ممالک کو لے جانے اور واپس لانے کے اخراجات پر سوالات کئے ۔ اس کے علاوہ چیکوٹی پروین کے لیپ ٹیاب اور سیل فون کے ذریعہ جو تفصیلات حاصل ہوئی ہیں اس کا اور بینک اسسٹمنٹ کی لین دین کو بھی ایک دوسرے سے جوڑ کر سوالات کئے گئے ۔ چیکوٹی پروین سے کئے گئے سوالات ان کے ایجنٹس سے بھی کئے گئے جس پر الگ جوابات ملے ہیں اس کو ایک ساتھ جوڑ کر دیکھا جارہا ہے ۔ مختلف ممالک کو تاحال 1500 لوگوں کو لے جانے کی نشاندہی کرکے ان کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے ۔ سیاسی قائدین کے ساتھ مالیاتی تعلقات ، ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاروں کو ادا کی گئی رقم کے بارے میں بھی پوچھ تاچھ کی گئی ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ حکمران جماعت کے زیادہ قائدین چیکوٹی پروین کے رابطے میں رہنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے ۔ ای ڈی حکام نے ان 11گھنٹوں کی پوچھ تاچھ سے کئی راز کا پتہ چلا ہے ۔ ن