کشمیر: ’اگنی پتھ‘ امیدواروں کی تربیت کا اہتمام

   

بارہمولہ۔ ہندوستانی فوج نے کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دیہات کے نوجوانوں کے لیے دو ماہ کی پری ٹریننگ کا اہتمام کیا تاکہ ‘آگنی ویر’ کے طور پر اندراج کیا جا سکے۔اُڑی سیکٹر کے ان دور دراز علاقوں میں رہنے والے نوجوان لڑکوں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے جسمانی کنڈیشننگ اور تحریری امتحان کے بارے میں وسیع تربیت کا انعقاد کیا گیا۔فوج کے مطابق وہ ان دیہاتوں کے نوجوانوں کو بنیادی تربیت اور دیگر لاجسٹک مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ جب بھرتی شروع ہو تو انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اگنی پتھ اسکیم کا اعلان مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے 14 جون کو تینوں فوجی سربراہوں کی موجودگی میں کیا تھا۔ یہ اسکیم ساڑھے 17 سال سے 21 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لئے ہے۔فوجی خدمات چار سال کی ہونگی۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 46,000 ‘اگنی ویر’ بھرتی کیے جائیں گے۔