کشمیر دہشت گرد حملہ کی چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مذمت کی

   

حیدرآباد : 23 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جموں کشمیر کے پہلگام کے دہشت گرد حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور سیاحوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے اپنے پیام میں کہا کہ اس انسانیت سوز دہشت گرد کارروائی کی وہ سخت الفاظ مذمت کرتے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس طرح کی دہشت گرد کارروائیوں سے ہندوستانیوں کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا۔ چیف منسٹر نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقع کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے مہلوکین کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مصیبت کی اس گھڑی میں تلنگانہ عوام کی جانب سے تعزیت پیش کی۔ 1

پہلگام دہشت گرد حملہ۔ تلنگانہ حکومت کی دہلی میں ہیلپ لائن
حیدرآباد۔ 23 اپریل(یواین آئی) جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کے روز پیش آئے دہشت گرد حملے کے پیش نظر، تلنگانہ حکومت نے نئی دہلی میں واقع تلنگانہ بھون میں ایک خصوصی ہیلپ لائن قائم کی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریاست سے تعلق رکھنے والے افراد کی فوری مدد کو یقینی بنانا ہے ۔ کسی بھی اطلاع پر فوری ردعمل کیلئے یہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے سرگرم رکھی گئی ہے ۔ متاثرین یا ان کے ارکان خاندان ان نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں: 98719-99044, 99713-87500تلنگانہ بھون کے اعلیٰ عہدیداران جموں و کشمیر حکومت اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔