سری نگر، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری نگر کے پائین شہر کے نوہٹہ علاقے میں واقع 625 برس قدیم تاریخی جامع مسجد کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کی اس سب سے بڑی عبادت گاہ میں تب تک نماز جمعہ کی ادائیگی بحال نہیں ہوگی جب تک جامع کے گرد وپیش سیکورٹی فورسز کا محاصرہ ختم کرکے ماحول کو سازگار بنایا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ 5اگست، جس دن مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات منسوخ کئے اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں منقسم کیا۔ سے مسلسل خاموش ہیں اور نماز جمعہ کی ادائیگی بھی برابر معطل ہے ۔