کشمیر میں 2018-21 کے دوران دہشت گردی کے 1145 واقعات

   

ترواننتاپورم: کیرالا کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی این ڈی اے حکومت کی مدت کار کے دوران 2018 اور 2021کے درمیان تین برسوں میں جموں اور کشمیر میں1145دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ بی جے پی کی حکومت میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات کی تعداد بہت زیادہ رہی۔ اس کے علاوہ ، کوئی بھی دعوی صرف پروپیگنڈا ہی نہیں ہے ، بلکہ ایک سفید جھوٹ ہے ۔ بی جے پی کا مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے مبصرین پرقبضہ حقیقت کوچھپا نہیں سکتا۔