سری نگر: وادی کشمیر میں دس دنوں کے بعد شروع ہونے والے سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان جیسی سردیوں کا زور برابر جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے اور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہی ہے ۔پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ریکارڈ ہوتے ہوئے رواں سیزن کی اب تک کی دوسری سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔