نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو حذف کرنے کے 100 دن سے زیادہ وقت ہوگیا ہے سینئر بی جے پی لیڈر رام مادھو نے آج کہا کہ وہ مرکزی زیر انتظام علاقہ میں جلد سیاسی عمل کی شروعات کے حامی ہیں۔ انہوں نے ایک تقریب میں کہا کہ جموں و کشمیر پر مختلف گوشوں سے کئی مطالبات کئے جا رہے ہیں تاہم یہ تمام مطالبات دستور کے دائرہ میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ شخصی طور رپ وہ اس حق میں ہے کہ یہاں سیاسی مصروفیات کا آغاز ہو کیونکہ اب دفعہ 370 کو حذف ہوئے سو دن سے زیادہ کا وقت ہوگیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین کی جو گرفتاری ہے ان کی رہائی سے متعلق حکومت چاہے کچھ نہ کہے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ اگر ان کو رہا کیا جائیگا تو یہ لوگ حکومت کے خلاف مظاہروں کی قیادت کریں گے ۔