کشمیر کی خصوصی حیثیت کے مسئلہ پر یوروپی ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج

   

لندن : حکومت ہند کی طرف سے 5 اگسٹ 2019 ء کو جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کردیا گیا جسے آج 2 سال پورے ہوگئے۔ اِس موقع پر یوروپی پارلیمنٹ کے 16 ارکان نے یوروپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن اور کمیشن برائے انسانی حقوق کے نائب صدر جموزف بورل کے نام ایک مکتوب ارسال کیا جس میں تحریر کیا گیا کہ ہندوستانی فیصلے سے کشمیری عوام شدید گھٹن اور بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں۔ جموں و کشمیر کے باشندوں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا اور اُنھیں معلومات تک رسائی سے بھی دور رکھا جارہا ہے۔