کشی نگر، 15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترپردیش کے کشی نگر میں گزشتہ 11نومبر کو مسجد میں ہوئے دھماکہ معاملہ میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک حیدرآباد سے پکڑا کیا گیا ہے ۔پولیس نے آج یہاں کہاکہ قطب الدین کو کل رات ہند۔نیپال سرحد پر گورکھپور سے پکڑا گیا۔ وہ نیپال فرار ہونے کی فراق میں تھا۔ وہ اترپردیش کے مؤ کا رہنے والا ہے اور تعمیرات عامہ محکمہ کا ملازم تھا۔پولیس نے اس کے پوتے اشفاق کو حیدرآباد سے پکڑا جو فوج سے ریٹائر ڈ جوان تھا۔ اسے فوج سے 2017میں ریٹائرمنٹ ملا تھا۔پولیس نے کہاکہ قطب الدین نے گزشتہ اپریل میں 10کلوگرام دھماکہ خیز مواد مسجد میں رکھا تھا جس میں گزشتہ 11نومبر کو دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ میں ایک شخص بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ میں اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے تین نابالغ ہیں۔