کشی نگر : اتر پردیش کے ضلع کشی نگر کے نیبوا نورنگیانامی گاؤں میں چہارشنبہ کی رات دیر گئے شادی کی ایک تقریب کے دوران کنویں کا سلیب ٹوٹنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر13 ہو گئی ہے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 12 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، نوجوان اور بچے شامل ہیں۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔