نوجوان انٹرپری نیورس اور اسٹارٹ اپ کی کثیر تعداد میں شرکت
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ کل ہند چیمپئنز آف چینج کنونشن 24 کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام کی صدارت جناب ناظم الدین فاروقی چیرمین مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایم سی سی آئی ) نے کی ۔ آپ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ یہ کنونشن 11 فروری 2024 کو 2 بجے دن فیڈریشن ہاوز ریڈہلز میں منعقد ہوا ۔ کنونشن میں بطور مہمان خصوصی مسٹر سورنجیت سنگھ ، سابق ڈی آئی جی انٹرپری نیورس و چیرمین کرسچین چیمبر آف کامرس ( سی سی آئی ) ، معزز مہمان مقررین اور جناب اسماعیل خان سابق رکن پلاننگ کمیشن آف انڈیا ، محترم نعمان عبدالمجید لارڈس کالج آف مینجمنٹ ، محترمہ شیبہ منائی برانڈنگ کنسلٹنٹ اور محترمہ گلزار کرشمہ ملک چارٹرڈ اکاونٹنٹ نے شرکاء و نوجوان انٹرپری نیورس سے مخاطب کیا ۔ جناب نعمان عبدالمجید نے پاور پائنٹ پریزنٹیشن کی مدد سے تجارتی صنعتی اختراعات و ایجادات کو عملی شکل دینے کے لیے مختلف ٹکنکس اور حائل دشواریوں کے ماڈلس سے آگاہ کیا ۔ اسٹارٹ اپس کی ہمت افزائی کی ۔ تین نوجوانوں کو بہترین اختراعی ینگ انٹرپری نیور کے ایواراڈس دئیے گئے ۔ جن میں محمد ناظم شریف عمر 24 سال جو ایک الکٹراک انجینئر ہے ۔ انجینئرنگ کے دوران ہی الکٹرک کاروبار میں قدم رکھا اور آج آوٹر رنگ روڈ پر 16 کلو میٹر طویل سیکل ٹراک پر ٹاٹا کے اشتراک سے 32MW کا پہلا سولار عظیم مکمل کیا ۔ باسوجی سریش رام نے صرف 21 سال کی عمر میں ہندوستان میں اختراعی Bio بائیوبیگ کو متعارف کروایا اور ہندوستان میں 10 ملین پلاسٹک بیاگس کو ری سیکل کیا ۔ سرینواس رام عمر 30 سال جگتیال نے الکٹرک سامان کو الکٹرک بیاٹری کی چپ کے ذریعہ استعمال کی مدت 20 سال بڑھائی اور اسے رجسٹر بھی کروالیا بدست مہمان خصوصی سورنجیت سنگھ کے ہاتھوں ایوارڈ دیا گیا ۔ دلت چیمبر آف کامرس آف انڈیا کے نائب صدر انیل کمار نے دلت چیمبر کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ مسٹر سورنجیت سنگھ صدر کرسچین چیمبر آف کامرس نے کرسچین چیمبر کی کارکردگی اور سرگرمیوں کے متعلق روشنی ڈالی ۔ جناب اطہر احمد جنرل سکریٹری ایم سی سی آئی ، شرکاء و مندوبین کا استقبال کیا ۔ انٹرپری نیور عماد علی و کنوینر کنونشن 24 نے چیمپئنز آف چینج کنونشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ مسلم ینگ انٹرپری نیور اور اسٹارٹ اپس کو بھر پور موقع دیا جارہا ہے کہ اپنے اختراع پروڈکٹس اور پروجکٹوں کو کھل کر پیش کریں ۔ جناب اسماعیل خاں سابق رکن پلاننگ کمیشن آف انڈیا ، محترمہ شیبہ منائی ، محترمہ گلزار کرشمہ ملک نے مخاطب کیا ۔ چیرمین جناب ناظم الدین فاروقی نے اپنے صدارتی خطاب میں ایم سی سی آئی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی آئی سال میں کئی چھوٹے بڑے سمینارس ، سمپوزیم ، ورکشاپ منعقد کرتی ہے تاکہ سینئیر جونیر تمام تاجروں میں صنعت و تجارت کے متعلق صحیح شعور بیدار ہو ۔ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن سکریٹری نے پروگرام کی کارروائی چلائی ۔۔
پرائیڈ آف تلنگانہ ایوارڈس کا اعلان
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : ذیمریس گروپ سے تیسرے پرائیڈ آف تلنگانہ ایوارڈس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ہر سال تقریب میں قوم و ملت کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ دیا جاتا ہے ۔ ان کی خدمات کو سوونیر میں پیش کیا جاتا ہے ۔ یہ تقریب یکم مارچ کو شام چار بجے ذیمرس بینکویٹ میں ہوگی ۔ جس میں اسکولس و کالجس پرنسپال ، ڈاکٹرس ، بزنس مین ، غزل فنکار ، شعرا اور دیگر معزز شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔۔