کلکٹر گدوال کو شخصی حاضری کیلئے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/21 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے کلکٹر گدوال اور تحصیلدار کو شخصی طور پر حاضری کی ہدایت دی ہے۔ جسٹس پی نوین راؤ اور جسٹس جے سرینواس راؤ پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے گدوال کے ایک شہری کی درخواست پر یہ ہدایت دی۔ گدوال میں غیر قانونی طریقہ سے گودام کی تعمیر پر یہ درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گذشتہ سماعت کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ ٹاون پلاننگ ڈائرکٹر کو عدالت نے ضروری کارروائی کی ہدایت دی تھی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کے احکامات کی تکمیل کیلئے مزید وقت مانگا جس پر عدالت نے ضلع کلکٹر اور تحصیلدار کو آئندہ سماعت کے موقع پر حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ر