کمرشیل پائیلٹ بننے کے خواہاں نوجوان کو مالی مدد کی اپیل

   

26 لاکھ روپئے میں 13.32 لاکھ روپئے جمع ، مزید 13 لاکھ روپئے درکار
محمد یار عالم کی ممکنہ مدد کرنے جناب زاہد علی خاں اور جناب افتخار حسین کی درخواست
حیدرآباد 20 اگست : ( سیاست نیوز ) : یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان کی زندگی بہت مختصر ہے اور اگر وہ اپنی اس مختصر زندگی میں ضرورت مندوں اور مستحق طلباء وطالبات مرد و خواتین کی مدد کریں تو یقینا اللہ تعالیٰ اس کا ایسا اجر اور انعام عطا کریں گے جو دین اور دنیا دونوں میں کام آئے گا ۔ مثلا اگر آپ کسی ہونہار طالب علم یا طالبہ کی اس کے خوابوں کی تکمیل میں مدد کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ صرف ایک فرد کی مدد نہیں بلکہ ایک خاندان اور ایک معاشرہ کی مدد کررہے ہیں ۔ اس معاملہ میں ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں اور سکریٹری فیض عام ٹرسٹ کے ساتھ سیاست ملت فنڈ اور فیض عام ٹرسٹ کے عطیہ دہندگان پر اللہ تعالیٰ کا خاص رحم و کرم ہے کہ وہ ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے تیار رہتے ہیں ۔ چنانچہ جناب زاہد علی خاں اور جناب افتخار حسین جب بھی کسی طالب علم یا فرقہ وارانہ فسادات و آفات سماوی کے متاثرین کی مدد کیلئے اپیل کرتے ہیں تو لوگ دامے درمے سخنے مدد کیلئے آگے بڑھتے ہیں چنانچہ حال میں ان دونوں ہمدردانہ ملت نے ایک دینی مدرسہ کے مدرس مولانا محمد شہریار عالم کے ایرو اسپیس انجینئر فرزند محمد یار عالم کے پائلٹ بننے میں مالی تعاون کی اپیل کی تھی اور بتایا تھا کہ محمد یار عالم کو کمرشیل پائلٹ بننے مزید 26 لاکھ روپئے درکار ہیں ۔ اس اپیل کے بعد چار لاکھ 7 ہزار اور 9 لاکھ 25 ہزار روپئے جملہ 13 لاکھ 32 ہزار روپئے جمع ہوئے اس طرح محمد یار عالم کو مزید 13 لاکھ روپئے درکار ہیں ۔ واضح رہے کہ انہیں جملہ 200 گھنٹوں کی پرواز کرنی ہے جس میں وہ 20 گھنٹے سولو پرواز کی تربیت حاصل کرچکے ہیں اندرون 20 تا 25 دن 26 لاکھ روپئے جمع کرنے ہیں چنانچہ فی الوقت جمع کردہ 13.32 لاکھ روپئے موجود ہیں مزید 13 لاکھ روپئے جمع ہوتے ہیں تو فیس کا انتظام ہوجائے گا ۔ جناب زاہد علی خاں اور جناب افتخار حسین نے قارئین سیاست اور ہمدردانہ ملت سے اپیل کی کہ کمرشیل پائلٹ بننے میں اس نوجوان کی مدد کریں ۔ بہر حال محمد یار عالم کے مطابق انہوں نے اس کورس سے جڑے تمام تھیوری امتحانات کامیاب کرلیے ہیں ۔ ذیل میں محمد یار عالم کے اکاونٹ کی تفصیلات اور فون نمبر دیا جارہا ہے ۔۔
Account Holder : Mohammed Yar Alam
Account Number : 50100372006386
IFSC : HDFC0001041, Branch : Qutubullahpur
Account type : Saving
Phone No : 7989228679