نئی دہلی: سماج میں معاشی طور پرکمزور طبقہ کو خود روزگار اور خود کفیل بنانے کے لئے سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈکو قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح 3 مارچ کو ہوگا۔سہیوگ کے چیئرمین مسٹر شمس الضحٰی نے سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ کے بارے میں بتاتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ قرض لینے والوں سے کسی طرح کا کوئی سود نہیں لیا جائے گا البتہ آپریشنل اخراجات کے لئے معمولی رقم لی جائے گی۔ اس سے چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔ جیسے ای رکشا چلانے والوں کو فائدہ ہوگا اور کچھ عرصہ کے بعد وہ ای رکشا کا مالک بن جائے گا۔ شمس الضحٰی اپنے وژن کے بارے میں بتایا کہ روزانہ ہم کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کی جدوجہد دیکھ رہے تھے جو چھوٹے کاروباری جیسے سبزی فروش، پھل فروش، کریانہ کی دکان چلانے والے ، پلمبر، الیکٹریشن وغیرہ جیسے لوگ ہیں۔