کمنز آسٹریلیائی ٹسٹ ٹیم کے نئے کپتان

   

سڈنی۔ فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی آسٹریلیا کے ٹسٹ کپتان کے طور پر تصدیق کر دی گئی، ٹم پین کے سیکسٹنگ اسکینڈل کے بعد رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دینے کے ایک ہفتہ بعد فاسٹ بولر کو آسٹریلیائی ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنادیا گیا ہے۔2018 میں سابق کپتان اسٹیو اسمتھ پر پابندی کے بعد اب8 دسمبرکو برسبین کے گابا میں شروع ہونے والی ایشز سیریز سے قبل اسمتھ کو نائب کپتان مقررکیا گیا ہے۔ کمنز اس سے قبل پین کی قیادت میں نائب کپتان کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ 28 سالہ کمنز رے لنڈوال کے بعد آسٹریلیا کی مردوں کی ٹسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے ماہر فاسٹ باؤلر ہیں جنہوں نے 1956 میں ایک ہی میچ میں یہ کردار ادا کیا تھا۔علاوہ ازیں میڈیم پیس آل راؤنڈرزمونٹی نوبل اور جیک رائڈر نے 1900 کی دہائی کے اوائل میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔