کنڑ فلم اداکارہ رانیا راؤ سونا اسمگلنگ کے الزام میں ایئرپورٹ پر گرفتار

   

بنگلورو: کنڑ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رانیا راؤ کو 14.8 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں بنگلورو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ پیر کی رات (3 مارچ 2025) کو حکام نے انہیں حراست میں لے کر اقتصادی جرائم کی عدالت میں پیش کیا، جہاں منگل کی شام جج کے سامنے سماعت کے بعد انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔اداکارہ کو عدالتی حراست میں بھیجنے سے قبل بؤرنگ اسپتال میں طبی معائنے کیا گیا، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔تحقیقات میں شامل حکام کے مطابق، رانیا راؤ ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے پہنچی تھیں۔ ان کے مشکوک رویے اور غیر معمولی بین الاقوامی سفری ریکارڈ کی وجہ سے وہ پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں تھیں۔ پولیس نے جب ان کی مکمل تلاشی لی تو ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں سونا برآمد ہوا۔