کنگ چارلس کی آئندہ سال تاج پوشی

   

لندن: برطانوی کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب آئندہ برس 6 مئی کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ بادشاہ چارلس III کی تاج پوشی ہفتہ 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی۔کیملا پارکر (جو شاہی رینک کے حساب سے ملکہ کنسورٹ کہلاتی ہیں اب) بادشاہ کے ساتھ ہوں گی، اور اس تاریخی تقریب میں ان کی بھی تاج پوشی کی جائے گی۔اس تقریب کا دورانیہ ایک گھنٹے پر محیط ہوگا، مہمانوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی کی گئی ہے ۔