کنہیاکمار اورعمر خالد کے خلا ف چارج شیٹ جلد۔ دہلی پولیس

,

   

نئی دہلی۔ دہلی پولیس جلد ہی جواہر لال نہرو یونیورسٹی( جے این یو) طالب علم یونین کے سابق صدر کنہیا کمار ‘ عمر حالد اور انربان بھٹاچاریہ اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف مبینہ نعرے بازی معاملے میں چارج شیٹ داخل کرے گی۔

دہلی پولیس کمشنر انمول پاٹنائک نے بدھ کو اسکی اطلاع دی۔

کنہیاکمار ‘ عمر خالد اور انربان کو جے این یو کے احاطے میں ایک پروگرام میں مبینہ نعرے بازی کے معاملے میں گرفتارکیاگیاتھا

۔ ان کی گرفتاری سے بڑا تنازع کھڑا ہوگیاتھا۔ اپوزیشن نے پولیس پر حکمراں بی جے پی کی شہ پر کام کرنے کا الزام لگایاتھا۔

پٹنائک نے کہاکہ معاملہ آخری مرحلے میں ہے۔ اس کی جانچ دلچسپ تھی کیونکہ پولیس ٹیموں کو بیان لینے کے لئے دیگر ریاستوں کا دورہ کرنا پڑا تھا۔

چارچ شیٹ دائر کی جائے گی۔ جے این یو کے اس متنازع پروگرام سے لوگوں میں ناراضگی پھیلی تھی۔الزام لگے تھے کہ پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے لگائے گئے۔