حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آج ایک دن میں کورونا کے 1,284 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چھ اموات ہوئی ہیں۔ آج کے نئے کیسوں کے بعد جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 43,780 ہوگئی ہے جبکہ آج ایک دن میں جملہ 1,902 افراد کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ اب تک 30,607 مریض ڈسچارج کئے گئے ہیں جبکہ مزید 12,765 زیر علاج ہیں۔ آج تازہ کیسوں میں گریٹر حیدرآباد حدود سے 667 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رنگا ریڈی سے 69 اور میڑچل سے 62 کیس اور سنگاریڈی سے 86 و کریمنگر سے 58 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
تلنگانہ میں غیر علامتی کورونا مریضوں کیلئے ایپ
حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت غیر علامتی کورونا مریضوں کی نگہداشت کیلئے ایک ایپ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ یہ مریض ہوم آئسولیشن میںہیں۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ریاستی حکومت مریضوں کا ڈاٹا ڈاکٹرس کو پیش کریگی جو اس ایپ کے ذریعہ متعلقہ مریض سے بات کرینگے ۔ یہ ایپ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد نے تیار کیا ہے ۔اس سے ڈاکٹر 50 مریضوں کے ڈاٹا کو دیکھ کر ان کو مشورے دے سکتا ہے ۔