کورونا کے فوری 50 لاکھ ڈوز روانہ کرنے مرکز سے مطالبہ

   

ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ کا مرکزی وزیر صحت کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ کو فوری 50 لاکھ کووی شیلڈ ویکسین ڈوز روانہ کرنے کا مرکز سے مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ریاست کے پاس صرف 2.7 لاکھ ڈوز ہیں جو صرف دو دن کے لیے کافی ہے ۔ ہریش راؤ نے اس سلسلہ میں مرکزی وزیر صحت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست میں 18 سال مکمل کرنے والوں کو پہلا ڈوز 106 فیصد اور دوسرا ڈوز 104 فیصد دیا گیا ہے ۔ کورونا ٹیکہ اندازی کے معاملے میں ریاست تلنگانہ سرفہرست ہے ۔ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بوسٹر ڈوز کو بڑی تیزی سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ تلنگانہ کا محکمہ صحت یومیہ 3 لاکھ کورونا ٹیکہ دینے کی گنجائش رکھتا ہے ۔ توقع کے مطابق اسٹاک نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 1.5 لاکھ ٹیکہ دئیے جارہے ہیں ۔۔ ن